Time 01 اگست ، 2024
پاکستان

ملک میں انٹرنیٹ سروسز مکمل بحال

ملک میں انٹرنیٹ سروسز مکمل بحال
 پی ٹی سی ایل نیٹ ورک پر ڈیٹا سروسز کو بدھ کی سہہ پہر 3:48 پر مکمل بحال کرلیا گیا تھا__فوٹو: فائل

ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ سسٹم میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کو دور کر کے سروس مکمل بحال کردی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان میں پی ٹی سی ایل نیٹ ورک پر ڈیٹا سروس مکمل بحال ہو چکی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نیٹ ورک پر ڈیٹا سروسز کو بدھ کی سہہ پہر 3:48 پر مکمل بحال کر لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ٹی سی ایل سسٹم میں خلل سے ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار تھی۔

مزید خبریں :