01 اگست ، 2024
محکمہ موسمیات نے آج سے 6 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارشیں متوقع ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی ،لاہور ، گوجرانوالہ ،گجرات، جہلم ، شکر گڑھ اور بھمبر آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں جمعہ اور گلگت بلتستان میں ہفتے کی رات سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
گزشتہ روز لسبیلہ ، واشک، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔
مزید برآں مانسہرہ میں مہانڈری کے مقام پر پل بہہ جانےسے شاہرہ کاغان بند ہے جب کہ سیاحوں کے وادی کاغان آنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔