Time 01 اگست ، 2024
پاکستان

پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا قرضہ ہے تو پریشان نہ ہوں، ملکی معیشت میں بہت صلاحیت ہے: اسحاق ڈار

پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا قرضہ ہے تو پریشان نہ ہوں، ملکی معیشت میں بہت صلاحیت ہے: اسحاق ڈار
معاشی ترقی کےلیے اصلاحات وقت کا تقاضا ہیں، ہم ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں: نائب وزیراعظم کا تقریب سے خطاب/ اسکرین گریب

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ اگر پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ ہے تو پریشان نہ ہوں، ملکی معیشت میں بہت صلاحیت ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت باہمی تجارت کی پالیسی پر گامزن ہے، برآمدات کو بڑھانا حکومت کا ایجنڈا ہے، پی ڈی ایم حکومت کا صرف ایک ایجنڈا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ ہے تو پریشان نہ ہوں، ملکی معیشت میں بہت صلاحیت ہے، محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے، معاشی ترقی کےلیے اصلاحات وقت کا تقاضا ہیں، ہم ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی 30 فیصد سے کم ہوکر 10 فیصد تک آگئی ہے، معاشی ترقی کے مواقع موجود ہیں،صرف رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، اسٹاک مارکیٹ کے انضمام کے لیے بہت محنت کی، 2016 میں تینوں اسٹاک مارکیٹس کا انضمام کیا گیا۔

مزید خبریں :