Time 01 اگست ، 2024
کاروبار

نئے مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران مہنگائی میں اضافہ

نئے مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران مہنگائی میں اضافہ
فوٹو: فائل

نئے مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق جون کے مقابلے جولائی میں مہنگائی میں 2.10 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 11.09 فیصد پر رہی، اس ماہ میں شہروں میں مہنگائی 2.03 اور دیہاتوں میں 2.20 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح 13.18 فیصد رہی، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 8.14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :