Time 01 اگست ، 2024
دنیا

الجزیرہ ٹی وی کا غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید اپنے صحافیوں کو خراجِ تحسین

الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے  اپنے عربی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

 اسٹوڈیو اور فیلڈ میں موجود ساتھیوں نے صحافی اسماعیل الغول اور کیمرہ مین رامی الریفی کی تصاویر اٹھارکھی تھیں۔ 

الجزیرہ نیٹ ورک نے اسماعیل الغول اور رامی الریفی پر حملہ الجزیرہ کے صحافیوں اور ان کے خاندانوں کے خلاف اسرائیلی مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ صحافی اسماعیل الغول اور کیمرہ مین رامی الریفی کو گزشتہ روز غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں نشانہ بنایاگیا تھا۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 160 سے زائد صحافی اپنی فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :