02 اگست ، 2024
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے ملک چھوڑ کا جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں کا جواب دیدیا ہے۔
آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا تھا کہ ’بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی‘ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑ کر جانے سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔
آئمہ بیگ نے اپنی اسٹوریز میں لکھا تھا کہ اللہ عمرہ قبول کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی۔
انہوں نے لکھا کہ وہ معمول کے طور پر ایک، دو ہفتوں اور چند مہینوں کیلئے نہیں بلکہ ایک لمبے عرصے کیلئے ملک سے باہر جارہی ہیں، ملک چھوڑنے پر خوش نہیں لیکن یقین ہے کہ اللہ سب کچھ ٹھیک کردے گا۔
آئمہ بیگ کی اسٹوریز کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصرے شروع ہوگئے تھے کہ آئمہ بیگ ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہیں۔
بعد ازاں آئمہ بیگ نے دبئی ائیرپورٹ پر بنائی گئی متعدد ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ نہ تو وہ ملک چھوڑ رہی ہیں اور نہ ہی موسیقی کو خیرباد کہ رہی ہیں۔
گلوکارہ نے واضح کیا کہ وہ کچھ عرصے کیلئے کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہی ہیں۔
آئمہ بیگ نے بتایا کہ وہ سب سے پہلے عمرے کی سعادت حاصل کریں گی، اس کے بعد وہ اپنے کام کے سلسلے میں کچھ عرصے تک بیرون ملک رہیں گی لیکن وہ مستقل طور پر ملک نہیں چھوڑ رہی ہیں۔
گلوکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ موسیقی سے دور نہیں ہو رہیں بلکہ جلد ہی ان کا اوریجنل میوزک البم بھی ریلیز ہونے والا ہے۔