Time 02 اگست ، 2024
پاکستان

امریکا نے پاکستانیوں کیلئے ویزا اپائنٹمنٹ کے وقت میں خاطر خواہ کمی کردی

امریکا نے پاکستانیوں کیلئے ویزا اپائنٹمنٹ کے وقت میں خاطر خواہ کمی کردی
رواں سال امریکی ویزے کے لیے پاکستانی شہریوں کی درخواستیں تمام ریکارڈ توڑ سکتی ہیں/ فائل فوٹو

رواں سال امریکی ویزے کے لیے پاکستانی شہریوں کی درخواستیں تمام ریکارڈ توڑ سکتی ہیں۔

امریکی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق 2023 میں ایک لاکھ7 ہزار 183 پاکستانیوں کو امریکا کے نان امیگریشن ویزے جاری کیے گئے۔

امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ 2023 میں سب سے زیادہ تعداد میں ویزے جاری کیے گئے اور رواں سال یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

امریکی سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے نے پاکستانیوں کیلئے ویزا اپائنٹمنٹ کا وقت 440 روز سے کم کرکے 230 دن کردیا۔

مزید خبریں :