Geo News
Geo News

Time 02 اگست ، 2024
جرائم

کراچی میں داماد نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل کر دیا

کراچی میں داماد نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل کر دیا
 سسر کو قتل کرنے والے داماد کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں: پولیس۔ فوٹو فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد قصبہ کالونی میں گھر میں جھگڑے کے دوران داماد نے فائرنگ کرکے اپنے سسر کو قتل کر دیا، مقتول کی شناخت 50 سالہ گل روز کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، ملزم داماد اور مقتول کے ایک دوسرے پر پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سسر کو قتل کرنے والے داماد کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔