02 اگست ، 2024
پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر و میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کی دوسری شادی کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔
رواں ہفتے دانیہ شاہ نے چند ویڈیوز کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اپنے وکیل حکیم شہزاد سے دوسری شادی کرلی ہے۔
حکیم شہزاد نے 5 مئی 2024 کو یہ اعلان کیا تھا کہ وہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی وراثت میں سے حصہ دلوا کر رہیں گے اور اس کام کے عوض دانیہ نے انہیں 2 کروڑ روپے دیے ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں دانیہ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ ان کا حکیم شہزاد سے نکاح دو سے تین ماہ پہلے ہوا ہے جب کہ ابھی شادی اور ولیمہ ہونا باقی ہے۔
اب دانیہ کی دوسرے شوہر کے ہمراہ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دانیہ کو عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دانیہ شاہ ہاتھ میں گلدستہ تھامے ایک پُرتعیش ہوٹل کی سیڑھیاں چڑھتی نظر آرہیں ہیں جب کہ ان کے ارد گرد لوگ بھی ساتھ چلتے دکھے جو ان پر پیسے صدقہ کر رہے تھے، اس ویڈیو میں دانیہ کی والدہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو دانیہ اور داماد شہزاد احمد سے گلے بھی ملیں۔
تاہم ممکنہ طور پر یہ ویڈیو نکاح کے بعد دیے جانے والے عشائیے کی معلوم ہوتی ہے۔
دانیہ شاہ کے شوہر نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ان کی دانیہ سے یہ چوتھی شادی ہے، اس سے قبل ان کی تین بیویاں ہیں۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے فروری 2022 میں دانیہ سے تیسری شادی کی تھی جنہوں نے تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کردی تھی۔
دانیہ سے خلع سے پہلے ہی 9 جون 2022 کو عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے جس کے بعد دانیہ نے ان کی جائیداد میں بحیثیت ان کی بیوہ حصہ طلب کیا تھا جب کہ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے دانیہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔