Time 02 اگست ، 2024
پاکستان

گلیشیئرز پھٹنے سے دریائے چترال میں اونچے درجےکا سیلاب، مکانات خالی

گلیشیئرز  پھٹنے سے دریائے چترال میں اونچے درجےکا سیلاب، مکانات خالی
سیلاب نے چترال ٹاؤن اور دیگر نشیبی علاقوں میں مکانات اورباغات کو نقصان پہنچایا/ فائل فوتو 

چترال: بالائی پہاڑوں میں گلیشیئرز  پھٹنے سے دریائے چترال میں اونچے درجےکا سیلاب آگیا۔

سیلاب نے چترال ٹاؤن اور دیگر نشیبی علاقوں میں مکانات اورباغات کو نقصان پہنچایا جب کہ جوٹی لشٹ گرڈ اور چمرکن دنین سمیت درجنوں دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

سیلاب کی وجہ سے دریائے چترال میں کٹاؤ سے ریشن کے مقام پر این ایچ اے روڈ بہہ گیا جس کے سبب اپر چترال و گلگت روڈ بند اور لون گہگکیر روڈ پرعارضی آمدورفت جاری ہے۔

دریائی کٹاؤ کے باعث گرینلشٹ گاؤں کےلوگ مکانات خالی کرگئے، کوغذی کے مقام پر این ایچ اے روڈ کھول دی گئی جب کہ ریشن روڈکی بحالی جلد ممکن نہیں۔

ڈپٹی کمشنرحسیب الرحمان خلیل کے مطابق بارش اور سیلاب سے 2 روز میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ علاقے میں 5 اگست تک تمام اسکولز اور دفاتربند رہیں گے۔

مزید خبریں :