02 اگست ، 2024
عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی دوسری شادی پر ان کو ملنے والے حق مہر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
شادی سے متعلق خبریں سامنے آنے پر دانیہ شاہ اور ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے حال ہی میں باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں دانیہ کو دُلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
نکاح کی تقریب کے دوران دانیہ اور ان کے شوہر حکیم نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا۔
دانیہ شاہ نے بتایا کہ ہماری جانب سے کوئی ڈیمانڈ نہیں تھی، ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اپنی رضامندی سے حق مہر میں گھر، مہنگی گاڑی اور 5 لاکھ روپے لکھوائے ہیں۔
دانیہ نے انٹرویو کے دوران اپنے ماضی اور پہلے شوہر عامر لیاقت سے متعلق سوالات پر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موضوع پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔
دوسری جانب حکیم شہزاد کا انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ میں نے دانیہ شاہ کو بطور حق مہر اپنا دل سمیت مکمل جائیداد دے دی ہے، باقی یہ جو مانگیں میں دینے کے لیے تیار ہوں، میں نے انہیں 4 سونے کے سیٹ، 60 لاکھ مالیت کی گاڑی اور ایک گھر دیا ہے۔
دانیہ سے دوستی کرنا چاہتا تھا لیکن اس نے شادی کی پیشکش کردی: شوہر کا بیان
حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ میں نے دانیہ سے دوستی کرنے کے لیے ساری نمازیں پڑھ ڈالیں، پیروں کے پاس تعویز کے لیے گیا، درگاہیں گھوم لیں مگر یہ دوستی نہیں کر رہی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دانیہ سے دوستی کے لیے میں نے پھر ان کی والدہ سے درخواست کی، میں چاہتا تھا کوئی تعلق بن جائے یا میری دانیہ سے بات چیت کی حد تک دوستی ہوجائے لیکن پھر ایک دن دانیہ نے مجھ سے کہا کہ آپ مجھ سے نکاح کریں گے؟ جب میں نے یہ سنا تو ایسا لگا جیسے بم گرگیا ہو کہ میں تو دوستی کرنا چاہتا تھا، یہ تو شادی کا پوچھ رہی ہیں۔