Time 02 اگست ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن،  100 انڈیکس میں اضافہ
فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 485 پوائنٹس اضافے کے بعد 78 ہزار 225 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 507 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں 44 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 373 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :