Time 02 اگست ، 2024
دنیا

بھارت: آوارہ کتوں نے زندہ دفن شخص کی جان بچالی

بھارت: آوارہ کتوں نے زندہ دفن شخص کی جان بچالی
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں گلی کے آوارہ کتوں نے زندہ دفن شخص کی جان بچالی۔

انڈین میڈیا کے مطابق روپ کشور نامی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ زمین کے تنازع پر آگرہ کے ارتونی علاقے میں 18 جولائی کو 4 افراد نے اس پر حملہ کیا۔

کشور نے بتایا کہ ملزمان نے اس کا گلا بھی گھونٹا اور پھر اسے اپنے کھیت میں یہ سمجھ کر دفن کر دیا کہ وہ مر گیا ہے۔

کشور نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے جانے کے بعد آوارہ کتوں نے اس جگہ کو کھودا جہاں میں دفن تھا اور پھر میرے جسم کو چاٹنا شروع کیا جس کی وجہ سے میں دوبارہ ہوش میں آگیا۔

کشور نے بتایا کہ ہوش میں آنے کے بعد وہ ایک قریبی گاؤں میں چلا گیا، جہاں مقامی لوگوں نے اس کی شناخت کی اور اسے اسپتال پہنچایا۔

پولیس کے مطابق چار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :