Time 02 اگست ، 2024
پاکستان

اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور اسرائیلی بربریت کیخلاف آج ملک بھر میں یومِ سوگ منایا گیا

اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور اسرائیلی بربریت کیخلاف آج ملک بھر میں یومِ سوگ منایا گیا
فوٹو: پی پی آئی

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اور اسرائیلی بربریت کے خلاف آج ملک بھر میں یومِ سوگ منایا گیا۔

نماز جمعہ کے بعد مختلف شہروں میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام ، راولپنڈی، پشاور،کوئٹہ، نواب شاہ ، سکھر ، ٹھٹہ ، لاڑکانہ، سجاول،جیکب آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں۔

مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کی اسماعیل ہنیہ کے قتل کےخلاف ریلی نکالی گئی اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

ادھر سندھ اسمبلی میں اپوزيشن لیڈر علی خورشیدی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قرارداد جمع کرائی اور وفاقی حکومت سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر احتجاج کو عالمی برادری کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :