Time 03 اگست ، 2024
دنیا

ترکیہ نے ملک بھرمیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام بلاک کردیا

ترکیہ نے ملک بھرمیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام بلاک کردیا
فوٹو: فائل

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق تعزیتی پوسٹس ڈیلیٹ کرنے پر ترکیہ میں سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام کو بلاک کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں انسٹاگرام موبائل ایپ کو بھی ناقابل رسائی کر دیا گیا ہے۔

انسٹاگرام بلاک کرنے کا حکم نامہ ترک انفارمیشن ٹیکنالوجیز، کیمونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔

ترکیہ نےانسٹاگرام بلاک کرنے کی وجہ واضح نہیں کی تاہم ترک کمیونیکیشن حکام نے بدھ کے روز انسٹاگرام کو اسماعیل ہنیہ کی تعزیتی پوسٹس بلاک کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں :