Time 03 اگست ، 2024
دنیا

انگلینڈ: ساؤتھ پورٹ میں انتہاپسندوں نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگادی، اہلکاروں پر پتھراؤ

انگلینڈ: ساؤتھ پورٹ میں انتہاپسندوں نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگادی، اہلکاروں پر پتھراؤ
فوٹو: فائل

انگلینڈ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں چاقو زنی سے بچوں کی موت کے بعد دائیں بازو کے انتہاپسندوں کی جانب سے اشتعال انگیزی جاری ہے۔

سندرلینڈ میں فسادیوں نے مرکزی پولیس اسٹیشن کو آگ لگادی اور اہلکاروں پر پتھراؤ کیا, پولیس اہلکاروں پر آگ بجھانے والے آلات سے بھی حملے کیے گئے۔

انتہاپسندوں کی جانب سے علاقے میں ایک گاڑی کو آگ لگادی گئی جبکہ ساؤتھ پورٹ میں ایک پاکستانی کو بھی چاقو مار کر زخمی کردیا گیا۔

عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ چاقو مارنے کی واردات کراسبی ٹرین اسٹیشن کے قریب پیش آئی، چاقو سے حملہ کرنے والا سفید فام تھا، پولیس اور ایمبولینس 25 منٹ بعد مدد کو پہنچے۔

دوسری جانب لیورپول میں مسجد کے باہر دو حریف گروہوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

مظاہرین امیگرینٹس کیخلاف نعرے لگا رہے تھے جبکہ مسجد کے باہر کھڑے افراد کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں نازی ازم برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ ناقابل قبول صورتحال کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

برطانوی وزیرداخلہ نے خبردار کیا ہے کہ فسادیوں کو اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔

مزید خبریں :