Time 03 اگست ، 2024
کھیل

الجیرین خاتون باکسر کے خلاف فائٹ سے قبل ہنگرین باکسر نے توہین آمیز پوسٹس شیئر کردیں

الجیرین خاتون باکسر کے خلاف فائٹ سے قبل ہنگرین باکسر نے توہین آمیز پوسٹس شیئر کردیں
فوٹو: پیرس اولمپکس/ اسکرین گریب

الجیرین باکسر ایمان خلیف کے گرد تنازعہ شدت اختیار کرنے لگا، ایمان کے خلاف فائٹ سے قبل ہنگری کی باکسر لوسا ہموری نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس شیئر کردیں۔

لوسا ہموری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حریف باکسر کی توہین میں پوسٹس شیئر کیں، بعد ازاں توہین آمیز پوسٹس پر شدید تنقید کے بعد ہنگرین باکسر سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹس ہٹانے پر مجبور ہوگئیں۔

الجیرین خاتون باکسر کے خلاف فائٹ سے قبل ہنگرین باکسر نے توہین آمیز پوسٹس شیئر کردیں

ہنگرئین باکسر کی توہین آمیز پوسٹس پر الجیرئین اولمپک کمیٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو احتجاجی خط لکھ دیا۔

خط میں الجیرین اولپمک کمیٹی کا کہنا تھا کہ حریف ایتھلیٹ پر توہین آمیز اور تعصب پر مبنی پوسٹ آئی او سی چارٹر کے خلاف ہے۔

الجیرین خاتون باکسر کے خلاف فائٹ سے قبل ہنگرین باکسر نے توہین آمیز پوسٹس شیئر کردیں

الجیرین ویمن باکسر ایمان خلیف اور ہنگری کی لوسا ہموری کے درمیان اولمپکس باؤٹ آج ہونی ہے، پہلی باؤٹ میں ایمان خلیف کی حریف باکسر 46 سیکنڈز میں دستبردار ہوگئی تھیں۔

بعض حلقوں نے انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشین (آئی بی اے) کی رپورٹ کی بنیاد پر ایمان کے خاتون باکسر ہونے پر سوال اٹھایا ہے جا رہا ہے کہ آئی بی اے نے گزشتہ برس ایک ٹیسٹ کی بنیاد پر ایمان خلیف اور لین یو ٹنگ کو بطور خاتون باکسر کھیلنے سے نااہل قرار دیا تھا۔

آئی بے اے نے ایمان خلیف سے باؤٹ میں دستبردار ہونیوالی باکسر کو اولمپک چیمپئن قرار دیتے ہوئے اطالوی باکسر انجیلا کیرینی کو بطور اولمپک چیمپئن انعام دینے کا اعلان کیا۔

صدر آئی بی اے عمر کریملوو کا کہنا تھا کہ آئی بی اے انجیلا کیرینی کو گولڈ میڈلسٹ کیلئے مقرر انعامی رقم دے گی۔

آئی بی نے مئی میں پیرس اولمپکس باکسنگ ایونٹ کے 100 میڈلسٹ کیلئے 31 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی تھی، گولڈ میڈل پر ایک لاکھ ڈالر انعام ہے جس میں 50 ہزار ڈالر پلیئر، 25 ہزار کوچ اور 25 ہزار فیڈریشن کو ملنا ہے۔

یاد رہے کہ انجیلا کیرینی پیرس اولمپکس میں ایمان خلیف کے خلاف 46 سیکنڈز میں دستبردار ہوگئی تھیں۔

مزید خبریں :