Time 03 اگست ، 2024
صحت و سائنس

بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
 3 سالہ بچے میں پولیو وائریس کی تصدیق کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 8 ہوگئی۔ فوٹو فائل 

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا ۔

جھل مگسی میں 3 سالہ بچے میں پولیو وائریس کی تصدیق کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 8 ہوگئی  ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ضلع جھل مگسی میں پولیو وائریس کا نیاکیس رپورٹ ہوا ہے ، محکمہ صحت نے 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق بھی کردی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق رواں سال بلوچستان میں پولیو کے سب سے زیادہ 3کیسزقلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ کوئٹہ،چمن،ژوب، ڈیرہ بگٹی اور جھل مگسی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مزید خبریں :