Time 03 اگست ، 2024
پاکستان

اسلام آباد میں علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار زخمی، سابق ایم این اے گرفتار

اسلام آباد میں علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار زخمی، سابق ایم این اے گرفتار
علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہونے والے موٹرسائیکل سوار کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں زیرو پوائنٹ کے قریب سابق ایم این اے علی وزیر کی گاڑی سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی موٹرسائیکل سوار کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی کے کزن کا کہنا ہے کہ پولیس نے علی وزیر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

خیال رہے علی وزیر 2018 سے 2023 تک خیبر پختونخوا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور اس دوران بھی وہ متعدد بار گرفتار ہوئے تھے۔

مزید خبریں :