Time 03 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’ایسے لوگوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی‘، شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا صارفین پر کیوں برہم؟

’ایسے لوگوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی‘، شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا صارفین پر کیوں برہم؟
سوشل میڈیا پر کچھ کمنٹس نے مجھے بہت تکلیف پہنچائی ہے، میرے اور میرے خاندان کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں ہیں: اداکارہ/ فائل فوٹو

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز  کو دبئی کی سیر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اداکارہ سیخ پا ہوگئیں۔

 شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب چینلز پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ کمنٹس نے مجھے بہت تکلیف پہنچائی ہے، میرے اور میرے خاندان کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر پچھلے 5 سالوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور میں اپنے شوہر کی دیکھ بھال کررہی ہوں، کیا آپ ان تمام سالوں میں میرے ساتھ تھے؟ ہم نے تمام تر ضروری علاج کروایا ہے اور آپ لوگوں نے میرے مشکل وقت کو نہیں دیکھا لیکن میرے دبئی جانے پر مجھے تنقید کا نشانہ ضرور بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں دبئی اپنے بینک اکاؤنٹ کے مسائل کی وجہ سے آئی ہوں اور اس کے علاوہ مجھے اپنا ایک بیگ بیچنا ہے کیونکہ مجھے پیسوں کی ضرورت ہے۔

شگفتہ اعجاز نے سوشل میڈیا صارفین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دونوں بیٹیوں کی تعلیم اور اپنے شوہر کے علاج کیلئے مجھے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے اور مجھے آپ لوگوں کے رویوں سے دکھ ہوا، دوسروں کے بارے میں تنقید اور زہر اگلنے سے پہلے سوچیں اور ایسے لوگوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی۔

مزید خبریں :