Time 03 اگست ، 2024
کھیل

پی سی بی کو ایڈوائزر کرکٹ افیئر کی تلاش، اشتہار دے دیا

پی سی بی کو  ایڈوائزر کرکٹ افیئر  کی تلاش، اشتہار دے دیا
اشتہار میں پروفیشنل کرکٹ کے کھلاڑی یا کوچ کی حیثیت سے تجربہ ضروری قرار دیا گیا ہے/ فائل فوٹو

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزر کرکٹ افیئر کی تلاش کیلئے اشتہار دے دیا۔

 پی سی بی کی جانب سے ایڈوائزر کرکٹ افیئر  کیلئے دیے گئے اشتہار میں  پروفیشنل کرکٹ کے کھلاڑی یا کوچ کی حیثیت سے تجربہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اشتہار میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی مینٹورنگ اور ڈیولپمنٹ کا ٹریک ریکارڈ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

پی سی بی کو  ایڈوائزر کرکٹ افیئر  کی تلاش، اشتہار دے دیا

اشتہار کے مطابق ایڈوائزر کرکٹ افیئر قومی کرکٹ ٹیموں کی پرفارمنس میں بہتری کے لیے اپنے تجربے کی روشنی میں رہنمائی کرے گا اور حکمت عملی بنانے کے لیے اپنے مشورے دے گا۔

ایڈوائزر کرکٹ افیئر  قومی ٹیموں کے کوچز اور قومی سلیکشن کمیٹیوں کو دیکھے گا جب کہ ٹیم کی پرفارمنس کی بہتری اور کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کے لیے ہائی پرفارمنس کوچنگ سینٹرز کے ساتھ کو آرڈینیٹ کرے گا۔

اشتہار کے مطابق خواہش مند امید وار 19 اگست تک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ سابق کپتان وقار یونس پہلے ہی چند روز قبل ایڈوائزر کرکٹ افئیرز کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔ 

مزید خبریں :