03 اگست ، 2024
پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنےمنگیتر حارث سلیمان سے راہیں جدا کرلیں۔
اداکارہ عروبہ مرزا 2022 نے میں حارث سلیمان سے دھوم دھام سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میں نے اور حارث نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ میرا اور حارث کا باہمی فیصلہ ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ یہ فیصلہ اگرچہ ہم دونوں کیلئے آسان نہیں ہے لیکن ہم دونوں کی آنے والی زندگی کیلئے بہترین ہے کہ ہم علیحدہ علیحدہ رہتے ہوئے اپنی زندگیوں میں آگے بڑھیں۔
عروبہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دونوں کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عروبہ مرزا کی اس سے قبل بھی ایک طلاق ہوچکی ہے اور پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔