Time 03 اگست ، 2024
پاکستان

کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے خط پشاور ہائیکورٹ کو موصول

کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے خط پشاور ہائیکورٹ کو موصول
صوبائی کابینہ نے27 جون کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی،فوٹو: فائل

خیبر پختوخوا  (کے پی) حکومت کا 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے خط پشاور ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا۔

 ایڈووکیٹ جنرل نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لیے مراسلہ ارسال کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

صوبائی کابینہ نے27 جون کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے 29 جولائی کو پشاور ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کےلئے مراسلہ ارسال کیا تھا۔


مزید خبریں :