04 اگست ، 2024
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انھیں علم نہیں کہ ایران جوابی حملے سے دستبردار ہو جائے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کے معاہدے سے متعلق گمراہ کرنے پر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ان سے جھوٹ مت بولیں اور صدر کی بے قدری نہ کریں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
جو بائیڈن نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات پر بھی زور دیا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر ردعمل میں کہا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل غزہ میں جنگ بندی مذاکرات میں مددگار ثابت نہیں ہو گا۔