04 اگست ، 2024
قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیارہ شدہ کوئی بھی چیز اپنا جادوئی اثر ضرورت دکھاتی ہے۔
آج ہم آپ کو چند ایسے ہربل مشروبات کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کے پھیپھڑوں کو صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
تلسی کی چائے
تلسی کا پودا نرسری میں آسانی سے مل جاتا ہے، تلسی کے پتوں کی چائے پینے سے پھیپھڑے صحت مند رہتے ہیں کیونکہ اس میں سوزش سے لڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے اس کے ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی مائیکروبیل بھی پایا جاتا ہے جو بلغم کو صاف کرکے پھیپھڑوں کے کام کو آسان بناتا ہے۔
ادرک شہد کی چائے
اگر آپ کو نزلہ زکام ہے اور سینہ جکڑا ہوا ہے تو ایسے میں آپ ادرک شہد کی چائے کا استعمال کرکے اپنی مشکل کو آسان بنا سکتے ہیں۔
آملے کا جوس
آملے میں بہت سی خصوصیت ہوتی ہیں، یہ بالوں کو گھنا کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی بہتری میں بھی کام آتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے آملے کا جوس پھیپھڑوں کیلئے مفید ہے۔
آملے میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے، اس کے علاوہ سانس کی نالی سے زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
ملٹھی
ملٹھی ایک قسم کی جڑ ہے جس کا استعمال قدیم وقتوں سے کیا جا رہا ہے، ملٹی بلغم کو ختم کرنے اور کھانسی سے نجات دلانے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
آگر آپ کا سینہ جکڑا ہوا ہے اور بلغم کی شکایت ہے تو آپ ملٹھی کی چائے بنا کر پی سکتے ہیں۔
نوٹ: اگر آپ کو پھیپھڑوں کی زیادہ شکایت ہے تو اپنے معالج سے رابطہ کر کے ادویات کا استعمال کریں