04 اگست ، 2024
پنجاب حکومت 5 مرلے تک کے پلاٹ پر گھر بنانے والے 70 ہزار افراد کو بلا سود قرضہ دے گی۔
وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فارم ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے حاصل کیے جاسکیں گے۔
اپنی چھت، اپنا گھرپائلٹ پروگرام کے ماڈل گھر تیار کرلیے گئے اور وزیر اعلیٰ 14 اگست کو لانچنگ کریں گی۔
وزیراعلیٰ نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے روک دیا اور حکم دیا کہ ٹال فری نمبر متعارف کرایا جائے۔
انہوں نے ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔ حکومت پنجاب گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کیلئے سبسڈی دے گی، ایک تا 5 مرلہ تک پلاٹ کے 70 ہزار افراد کو گھر بنانے کیلئے بلا سود قرض ملے گا۔
حکومت پنجاب مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز ادا کرے گی۔