Time 04 اگست ، 2024
کھیل

پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی مجوزہ بجٹ میں پرائز منی کیلئے کتنی رقم رکھی گئی؟

پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی مجوزہ بجٹ میں پرائز منی کیلئے کتنی رقم رکھی گئی؟
ساڑھے 6 کروڑ ڈالر سے زائد کے بجٹ میں اہم آپریشن، پروڈکشن اور پرائز منی کے علاوہ غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے بجٹ بھی رکھا گیا— فوٹو:فائل

اگلے سال پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے مجوزہ بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری 2025 سے پاکستان میں شیڈول ہے جس کا بنیادی بجٹ ساڑھے 6 کروڑ ڈالرز کے لگ بھگ ہے جبکہ 50 لاکھ ڈالرز غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختص ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس بجٹ میں ساڑھے تین کروڑ ڈالرز ٹورنامنٹ کے انتظامی اخراجات کیلئے مختص کیے گئے ہیں جبکہ دو کروڑ ڈالرز پرائز منی اور ٹیموں کی فیس کیلئے مختص ہیں، ایک کروڑ ڈالرز ٹی وی پروڈکشن کے اخراجات کیلئے رکھے گئے ہیں۔

ایونٹ میں کسی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے 50 لاکھ ڈالرز کا علیحدہ فنڈ رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئی سی سی کی ایک ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مزید خبریں :