04 اگست ، 2024
گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا میرین ڈرائیو پر بدستور جاری ہے۔
گوادر میں ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت یکجہتی کے قائدین کے سربراہی میں دھرنا جاری ہے جبکہ پی ٹی سی ایل، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔
حکومت اور بلوچ یک جہتی کمیٹی کے درمیان تحریری معاہدے کے باوجود بلوچستان کے مختلف شہروں میں نہ دھرنے ختم ہو سکے اور نہ ہی اہم شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹائی گئیں۔
اُدھر ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد کیا گیا ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار کارکنان کو رہا بھی کیا گیا اور تھری ایم پی او کے تحت درج ایف آئی آر کو ختم کرنے کے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کے دھرنا مقام خالی کرنے کے ساتھ شاہراؤں سے رکاوٹیں ہٹائے تاکہ مواصلاتی سسٹم بحال کیا جائے۔
دوسری جانب ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ کا کہناتھاکہ مقدمات کے خاتمے، راستے کھولنے تک دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان بھر سے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔