Time 05 اگست ، 2024
پاکستان

’مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں چلا گیا تو فیصلے کا انتظار کریں‘

’مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں چلا گیا تو فیصلے کا انتظار کریں‘
یہ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور سنی اتحاد کا معاملہ ہے، وہ اپنا فیصلہ کرتے رہیں، وفاقی حکومت کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے: کنور دلشاد__فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کا سپریم کورٹ کا فیصلہ اکثریتی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا پڑتا ہے، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں چلا گیا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور سنی اتحاد کا معاملہ ہے، وہ اپنا فیصلہ کرتے رہیں، وفاقی حکومت کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

مزید خبریں :