05 اگست ، 2024
کراچی: مویشی منڈی میں ڈکیتی کے بعد ڈکیتوں نے پیسوں کی تقسیم پر اپنے ہی ساتھی کا گلا دبا دیا۔
پولیس کے مطابق کراچی سے مغوی محمد باقرکی لاش کاڈھانچہ سرجانی ٹاؤن سےبرآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق اغوا کے شبہ میں گرفتار ملزم نے بتایا کہ 4 افراد نے مویشی منڈی میں ڈکیتی کی تھی جس کے بعد پیسے کے بٹوارے پر آپس میں تلخ کلامی ہوئی۔
گرفتار ملزم نے مزید بتایا کہ ہم تین افراد نے محمد باقر کاگلا دباکراسے قتل کر دیا۔