05 اگست ، 2024
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ممتاز مصطفیٰ کا انتقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا۔
ایم این اے کے انتقال سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کوبھی آگاہ کردیا گیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ ممبر کے انتقال کی وجہ سےآج قومی اسمبلی اجلاس بغیرکارروائی ملتوی کردیا جائےگا۔
ممتاز مصطفٰیٰ کا تعلق رحیم یار خان سے تھا وہ این اے 171 رحیم یار خان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔