Time 05 اگست ، 2024
پاکستان

سندھ میں کم گیس کھپت کے سبب بند 4 گیس فیلڈز کھل گئیں

سندھ میں کم گیس کھپت کے سبب  بند 4 گیس فیلڈز کھل گئیں
 صرف طویل مدتی کنٹریکٹ کے تحت ایل این جی امپورٹ کی جارہی ہے/فوٹوفائل

کراچی: سندھ میں کم گیس کھپت کے سبب  بند 4 گیس فیلڈز کھل گئیں۔

 وزارت انرجی کے ذرائع کے مطابق گیس فیلڈز کم گیس کھپت کے سبب کئی ماہ بند رہیں،  گیس فیلڈز سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بحال کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم کھپت کے ساتھ ایل این جی آمد سے پائپ لائنوں میں گیس حجم بڑھ رہا تھا،  کم گیس کھپت کے سبب ایل این جی کی اسپاٹ امپورٹ بند ہے۔

ذرائع کے مطابق  صرف طویل مدتی کنٹریکٹ کے تحت ایل این جی امپورٹ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :