Time 05 اگست ، 2024
دنیا

ویڈیو: ڈھاکا میں مشتعل مظاہرین نے شیخ مجیب کے مجسمے توڑ دیے

ملک میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت روانہ ہوگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت جانے کے بعد مظاہرین ان کی سرکاری رہائش گاہ میں گھس گئے جہاں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور سامان بھی اٹھا کر لے گئے۔

اس کے علاوہ مظاہرین نے ڈھاکا میں بنگلا دیش کے بانی اور شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کے مجسموں کو بھی نقصان پہنچایا۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکا میں مشتعل مظاہرین شیخ مجیب کے مجسموں کو توڑ رہے ہیں۔⁣

اس کے علاوہ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کی خبر پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔


مزید خبریں :