05 اگست ، 2024
بنگلادیش میں طلبہ احتجاج کے بعد شیخ حسینہ واجد وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوگئیں۔
بنگلا دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دیا اور بہن کے ہمراہ ملک سے فرار ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد بھارتی شہر اگرتلہ پہنچیں جہاں سے نئی دہلی کیلئے روانہ ہوگئیں جبکہ بھارت انہیں محفوظ راستہ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
حسینہ واجد کے ملک سے فرار کے مناظر بھی سامنے آگئے۔
بھارتی میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسینہ واجد اور ان کی بہن ملٹری ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈھاکا سے روانہ ہوئیں اور بھارتی شہر اگرتلہ پہنچیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے سامان میں چند اٹیچیاں بھی تھیں جنہیں ہیلی کاپٹر میں لوڈ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق حسنیہ واجد فرار سے قبل قوم سے خطاب ریکارڈ کرانا چاہتی تھیں لیکن انہیں یہ مہلت نہیں مل سکی۔