Time 05 اگست ، 2024
پاکستان

بھارت ہوش کے ناخن لے اور بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات کرے، وزیراعظم

بھارت ہوش کے ناخن لے اور  بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات کرے، وزیراعظم
فوٹو: وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا پڑےگا، وزیراعظم شہباز شریف،پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور  بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات کرے، ایسی آنکھ کو نوچ کر پاؤں تلے روند دیں گے جو  پاکستان کی جانب اٹھےگی۔

آزادکشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ  قابض بھارتی حکومت نے آج کے دن مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کے حقوق غصب کیے، وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا پڑےگا۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے وہ کشمیریوں کا حق نہیں چھین سکتا، بھارت ہوش کے ناخن لے اور بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات کرے، ایسی آنکھ کو نوچ کر پاؤں تلے روند دیں گے جو پاکستان کی جانب اٹھے گی، پاکستان کشمیریوں کی  اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھےگا۔

مزید خبریں :