Time 05 اگست ، 2024
کھیل

'کرکٹ ٹیم کی بھی تعمیر نو کریں '، وزیر اعظم کی چیئرمین پی سی بی کو ہدایت

کرکٹ ٹیم کی بھی تعمیر نو کریں ، وزیر اعظم کی چیئرمین پی سی بی کو ہدایت
فوٹو: پی سی بی اسکرین گریب

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ اگر میرٹ کیخلاف میں بھی سفارش کروں تو مت مانیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے کہتا ہوں کہ کرکٹ ٹیم کی بھی تعمیر نو کریں  اور میرٹ کے خلاف اگر وزیراعظم بھی سفارش کرے تو مت مانیں۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی تعمیر نو محسن نقوی کی ایک بہت بڑی کامیابی ہو گی ، چاہتا ہوں کے کرکٹ ٹیم کا نام ایک دفعہ پھر کھیلوں کی دنیا کے افق پر چمکے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر ہی ہم کھیلوں کے میدان آباد کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :