Time 06 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بنگلادیش کی موجودہ صورتحال پر سونم کپور کا ردعمل

بنگلادیش کی موجودہ صورتحال پر سونم کپور کا ردعمل
کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور بھارت فرار ہوگئیں__فوٹو: فائل

بنگلادیش کی سنگین صورتحال نے بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کو بھی اظہارِ خیال کرنے پر مجبور کردیا۔

کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور بھارت فرار ہوگئیں۔

وہ آرمی چیف کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل مستعفی ہوکر بھارتی شہر اگرتلہ فرار ہوئیں۔

شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے سے قبل بنگلادیش میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 300 کے قریب افراد مارے گئے، ان واقعات کی ویڈیوز اور اس حوالے سے بیانات بھی سوشل میڈیا پر آتے رہے۔

اسی طرح کے ایک پیغام کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے سونم کپور نے تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ سب کچھ انتہائی خوفناک ہے، آئیں، ہم سب مل کر بنگلادیشی عوام کےلیے دعا کریں'۔

بنگلادیش کی موجودہ صورتحال پر سونم کپور کا ردعمل
فوٹو: اسکرین گریب/سونم کپور


مزید خبریں :