Time 06 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

'ہم سب ایک جیسے لوگ ہیں'، سنیدھی چوہان کی پاکستانی فنکاروں کی تعریف

ہم سب ایک جیسے لوگ ہیں، سنیدھی چوہان کی پاکستانی فنکاروں کی تعریف
میں نے بہت سے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، وہ بہترین کام کرتے ہیں: گلوکارہ سنیدھی چوہان/ فائل فوٹو

بھارت کی مقبول گلوکارہ سنیدھی چوہان نے پاکستانی موسیقی اور فنکاروں کی تعریف کی ہے۔

بالی وڈ کی بیشتر فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی سنیدھی چوہان نے ایک انٹرویو میں پاکستانی موسیقی اور گلوکاروں کے حوالےسے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے میں نے بہت سے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، وہ بہترین کام کرتے  ہیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ میں انہیں پاکستانی اس لیے کہتی ہوں کیونکہ ہم ایک جیسے ہیں، ہم ایک ہی زبان بولتے ہیں، ہم ایک دوسرے کی طرح نظر آتے ہیں، ہماری خوراک اور ثقافت ایک جیسی ہے۔

سنیدھی نے یہ بھی کہا کہ جب بھی میں امریکا اور برطانیہ جاتی ہوں تو وہاں بہت سارے پاکستانی فینز سے ملتی ہوں تو میں کہتی ہوں ہم سب ایک جیسے لوگ ہیں، پاکستانی میوزک انڈسٹری ایک بڑی انڈسٹری ہے۔

گلوکارہ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کوک اسٹوڈیو ایک بہترین مثال ہے جہاں نا صرف زبردست گانے بلکہ میوزک ویڈیوز بھی بنائی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ سنیدھی چوہان کے گانوں میں رُکی رُکی سی زندگی، محبوب میرے، دھوم مچالے، دیدار دے، بیڑی، سونیے، چور بازاری جیسے ہٹ گانے شامل ہیں۔

مزید خبریں :