Time 06 اگست ، 2024
دنیا

ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص اپنی 213 ارب ڈالرز کی کاروباری سلطنت کس کے حوالے کریں گے؟

ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص اپنی 213 ارب ڈالرز کی کاروباری سلطنت کس کے حوالے کریں گے؟
گوتم اڈانی / فائل فوٹو

ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی نے اپنے جانشین کا اعلان کر دیا ہے۔

62 سالہ گوتم اڈانی نے بتایا کہ وہ 70 سال کی عمر میں اڈانی گروپ کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑ کر سب کچھ اپنے جانشینوں کے حوالے کر دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے 2 بیٹے اور 2 بھتیجے ان کی جگہ لیں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران گوتم اڈانی نے کہا کہ اثاثوں کی منتقلی کاروباری استحکام کے لیے بہت زیادہ ضروری ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنی دوسری نسل کو انتخاب دیں گے کہ وہ ان کی جگہ بتدریج اور منظم انداز سے لیں۔

اس وقت اڈانی گروپ کی مجموعی مالیت 213 ارب ڈالرز ہے اور اس میں 10 کمپنیاں شامل ہیں۔

گوتم اڈانی کے بیٹے کرن اور جیت اڈانی، ان کے بھتیجے Pranav اور ساگر اڈانی 10  کمپنیوں کو سنبھالیں گے۔

گوتم اڈانی کے مطابق 70 سال کی عمر میں وہ ریٹائر ہو جائیں گے اور اپنے کاروباری اثاثوں کو چاروں جانشینوں میں تقسیم کر دیں گے۔

ان کے جانشینوں کے مطابق وہ اس گروپ کو ایک خاندان کے طور پر مل کر چلائیں گے۔

گوتم اڈانی کے ریٹائر ہونے کے بعد اڈانی گروپ کو کسی بحران کا سامنا ہوگا تو مشترکہ فیصلہ سازی کی جائے گی۔

گوتم اڈانی نے بتایا کہ ان کے چاروں جانشین اپنا کام بخوبی کریں گے، وہ آگے بڑھنے کے لیے بے تاب ہیں اور اکٹھے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :