06 اگست ، 2024
بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہوکر بھارت فرار ہونے اور صدر کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے بعد کابینہ اراکین بھی ملک سے فرار ہونے لگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی صدر کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد حسینہ واجد کے قریبی ساتھی اور سابق وزیر خارجہ حسن محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن محمود کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔
اس سے قبل بنگلادیش کے سابق وزیر برائے اطلاعات و نشریات جنید احمد پالاک کو بھی ڈھاکا ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عوامی لیگ کے رہنما جنید احمد پالاک نئی دہلی فرار ہونے کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تھے جہاں انہیں جہازپر سوار ہونے سے روک دیا گیا اور بعد ازاں حراست میں لے لیا گیا۔