Geo News
Geo News

جرائم

اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے عملے کو یرغمال بنا کر نجی بینک لوٹ لیا

اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے عملے کو یرغمال بنا کر نجی بینک لوٹ لیا
تھانہ ہمک کے علاقے میں نجی بینک میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی— فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے عملے کو یرغمال بنا کر بینک لوٹ لیا۔

 اسلام آباد تھانہ ہمک کے علاقے میں نجی بینک میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بینک منیجر کی تحریری درخواست پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پانچ سے 6 ڈاکوؤں نے بینک عملے کو یرغمال بنایا، ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھین لیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکو کیش کاؤنٹر سے تھیلے پیسوں سے بھرتے رہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بینک سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔