Time 07 اگست ، 2024
دنیا

مشرق وسطیٰ میں اپنے اہلکاروں پر حملے برداشت نہیں کرینگے: امریکی وزیر دفاع

مشرق وسطیٰ میں اپنے اہلکاروں پر حملے برداشت نہیں کرینگے: امریکی وزیر دفاع
ہمیں یقین ہے عراق میں امریکی فوجیوں پر حملے کے پیچھے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کا ہاتھ تھا: لائیڈ آسٹن/ فائل فوٹو

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امریکی اہلکاروں پر حملے برداشت نہیں کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے عراق میں امریکی فوجیوں پر حملے کے پیچھے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کا ہاتھ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امریکی اہلکاروں پر حملے برداشت نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کی ال اسد ائیر بیس پر راکٹ حملہ ہوا تھا جس میں کئی امریکی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :