Time 07 اگست ، 2024
کھیل

بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کردی

بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کردی
ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے ویمن ریسلنگ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی ایتھلیٹ بن گئیں/ فائل فوٹو

بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کردی۔

ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے ویمن ریسلنگ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی ایتھلیٹ بن گئیں۔

 ونیش ڈیڑھ سال تک مشکلات میں رہیں، بھارتی ریسلنگ فیڈریشن عہدیداروں پر ہراسانی کے الزامات کے بعد مظاہروں میں اہم کردار ادا کیا۔

ونیش فٹ پاتھ پر بھی سوئیں، پولیس کے ڈنڈے کھائے، میڈلز گنگا میں بہانے کا ارادہ بھی بنایا، بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے بھی ان پر وار کیے،گھٹنے کی انجری کا شکار بھی رہیں لیکن سب سے نکل کر دشوار گزار کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلے۔

ونیش نے تمام تر رکاوٹوں کو پار کرکے اولمپکس میں جگہ بنائی اور اب بھارت کیلئے تاریخ رقم کردی۔


مزید خبریں :