Time 07 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

فیروز نے نکاح کرکے کیا غلط کیا؟ نور بخاری تنقید کرنیوالوں پر برس پڑیں

فیروز نے نکاح کرکے کیا غلط کیا؟ نور بخاری تنقید کرنیوالوں پر برس پڑیں
ہم غلط طرف جارہے ہیں، یہ ہم کیا کررہے ہیں؟ آپ اللہ اور رسول کے حکم پر چل رہے ہیں تو یہ عبادت ہے، یہ آپ عبادت کررہے ہیں: سابقہ اداکارہ__فوٹو: اسکرین گریب/انسٹاگرام

پاکستان کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ اداکار فیروز خان نے دوسری مرتبہ نکاح کیا تو اس میں کیا غلط ہے؟ لوگ ان کو کیوں ٹرول کررہے ہیں؟

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران نور بخاری نے کہا کہ بدقسمتی سے لوگ نکاح جیسی حلال چیز پر بھی تنقید کرتے ہیں، میں نے حال ہی میں دیکھا فیروز خان کی شادی ہوئی اور بھی میں نے دیکھا کہ دو تین خواتین نے شادی کی۔

نور نے کہا کہ لوگ ان کی تصاویر کے نیچے اتنی ٹرولنگ کررہے تھے، انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے تھے، میرا سوال ہے کہ انہوں نے کیا غلط کیا؟ شادی کی ہے نا، نکاح حلال عمل ہے۔

انہوں نے کہا اگر کوئی بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ کے ساتھ تصویر لگائے تو کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، تو یہ غلط ہے کہ ہمارا معاشرہ کس طرف جارہا ہے۔

نور بخاری کا کہنا تھا کہ ہم غلط طرف جارہے ہیں، یہ ہم کیا کررہے ہیں؟ آپ اللہ اور رسولؐ کے حکم پر چل رہے ہیں تو یہ عبادت ہے، یہ آپ عبادت کررہے ہیں، اگر آپ نے شادی کی ہے اور اسے نبھا رہے ہیں تو یہ عبادت ہے، آپ نے بچے پیدا کیے اور ان کی پرورش کررہے ہیں، یہ بھی عبادت ہے۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل اداکار فیروز خان نے علیزہ سلطان سے طلاق کے بعد  دوسری شادی کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں :