07 اگست ، 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہناتھاکہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا۔ ان کا کہناتھاکہ اگرپی ٹی آئی کے لوگ ملوث پائے گئے ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔
عمران خان کا کہناتھاکہ مجھے رینجرز نے گھسیٹا، پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ کا حق نہیں آپ مجھ سے معافی مانگیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے کہا تھاکہ انتخابات میں ہماری اکثریت تسلیم کرنے تک حکومت یا فوج سے عدالت کے باہر کوئی تصفیہ نہیں ہوگا۔