Time 08 اگست ، 2024
کھیل

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر پر 5 سال کی پابندی عائد

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر پر 5 سال کی پابندی عائد
فوٹو: احسان اللہ فائل

افغانستان کرکٹ بورڈ نے افغان ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر  احسان اللہ جنت پر 5 سال کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بدھ کو اعلان کیا کہ انہوں نے کرپشن کے الزام میں احسان اللہ جنت پر 5سال کی پابندی عائد کی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق  احسان اللہ جنت نے رواں سال کے شروع میں ہونے والی کابل پریمیئر لیگ کے دوران بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دونوں کے اینٹی کرپشن کوڈ   کی خلاف ورزی کی۔

افغان کرکٹ بورڈ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ احسان اللہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ 

 5 سالہ پابندی کے دوران احسان اللہ جنت کسی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، کرکٹر پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے  اینٹی کرپشن یونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 3 دیگر کھلاڑیوں کا بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، البتہ اس بارے میں  تحقیقات جاری ہیں۔ 

واضح رہے کہ احسان اللہ افغانستان کی جانب سے 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

اس کے علاہ وہ احسان اللہ نے کابل پریمیئر لیگ 2024 میں شمشاد ایگلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 4اننگز میں 72 رنز بنائے تھے۔ 

مزید خبریں :