09 اگست ، 2024
پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے پر میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سونے کے تاج اور اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔
ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سکھر کے عوام کی پرزور خواہش پر پیرس اولمپکس میں تمغہ جیتنے پر پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو سونے کا تاج پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے پر سکھر میں زیر تعمیر نیو اسپورٹس اسٹیڈیم کو بھی ’ارشد ندیم اسٹیڈیم‘ کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔
اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان کر چکے ہیں۔