09 اگست ، 2024
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ وہ سابق شوہر اقبال انصاری کو برا کہنے والوں کو منع کردیتی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے سابق شوہر کے حوالے سے گفتگو کی۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے سابق شوہر اقبال انصاری کے بارے میں لوگ غلط بات کرتے ہیں، اخلاقی طور پر میرا فرض بنتا ہے کہ میں ایسے لوگوں کو منع کروں۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میں لوگوں سے کہتی ہوں اقبال انصاری میری بیٹیوں کا باپ ہے اور وہ ایک بہت اچھا والد ہے جو ہمیشہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے ان کے ساتھ جو بھی مسائل تھے وہ میرے تھے لیکن لوگوں کو اقبال انصاری کے بارے میں بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، سوشل میڈیا پر بیٹھ کر لوگ باتیں کرتے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور ایسی باتیں غلط ہوتی ہیں۔