09 اگست ، 2024
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 میں ورکرز ترسیلات 2 ارب 99 کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہیں، جولائی2023 کے مقابلے میں ورکرز ترسیلات 48 فیصد زائد رہیں، جولائی 2024 کی ترسیلات جون 2024 کے مقابلے 5 فیصد کم رہیں۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 76 کروڑ ڈالر جولائی میں پاکستان بھیجے، متحدہ عرب امارات سے 61 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں، برطانیہ سے 44، یورپی یونین سے 35 جب کہ امریکا سے 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں۔
آسٹریلیا سے 5.34 کروڑ اور کینیڈا سے 4.21 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات بھیجی گئیں۔