Time 09 اگست ، 2024
پاکستان

پشاور بی آر ٹی منصوبے کا سالانہ خسارہ 3 ارب 38 کروڑ تک پہنچ گیا

پشاور بی آر ٹی منصوبے کا سالانہ خسارہ 3 ارب 38 کروڑ تک پہنچ گیا
فوٹو: فائل

پشاور بی آر ٹی منصوبے کا سالانہ خسارہ 3 ارب 38 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق بی آر ٹی کی سالانہ آمدن 2 ارب 38 لاکھ روپے جبکہ اخراجات 5 ارب 32 کروڑ روپے ہیں۔ 

ٹرانس پشاور کے دستاویزات کے مطابق پشاور بی آر ٹی کو چلانے کے اخراجات زیادہ جبکہ حاصل ہونے والی آمدن کم ہے۔ 

ٹرانس پشاور  کی روزانہ کی  آمدن 54 لاکھ 90 ہزار روپے ہے جو سالانہ 2 ارب 38 لاکھ روپے بنتی ہے، دستاویز کے مطابق بی آرٹی کا سالانہ خسارہ 3 ارب 38 کروڑسے زائد ہیں۔

 خیبرپختونخوا اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی کے سوال کے جواب میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی کی روزانہ کی آمدن سے روزانہ کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے،  ٹرانس پشاور کا منصوبہ خسارے کا شکار ہے۔

مزید خبریں :